ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اجے ماکن نے دلی کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، کانگریس نے کیا انکار

اجے ماکن نے دلی کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، کانگریس نے کیا انکار

Tue, 18 Sep 2018 10:57:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے قدآور رہنماؤں میں سے ایک اجے ماکن نے دہلی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ۔کہا جا رہا ہے کہ ماکن نے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔ تاہم، اس معاملہ میں دلی پردیش کانگریس کمیٹی کا کہنا ہے کہ ماکن نے استعفی نہیں دیا ہے۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، پارٹی نے کہا کہ صحت مسائل کی وجہ سے اجے ماکن نے چیک اپ کے لئے کچھ وقفے کا بریک لیا ۔ وہ جلد ہی واپس آئیں گے۔ ڈی پی سی سی نے کہا کہ ماکن نے پارٹی کے صدر راہل گاندھی اور دلی انچارج پی سی چاکو سے حال ہی میں ملاقات کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 2015 میں اروندر سنگھ لولی کی جگہ اجے ماکن کو دلی پردیش کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔2017 دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس کے تیسری پوزیشن پر آنے کے بعد بھی اجے ماکن نے شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دیا تھا۔ حالانکہ، تب راہل گاندھی نے ماکن کا استعفیٰ لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔


Share: